[]
جگتیال – سرکاری ہاسپٹل میں مریضوں کی خدمت کرنے کے بجائے نرسس نے ہاسپٹل کے ایک وارڈ میں کرسمس تقریب منعقد کرتے ہوئے ڈانس کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس ہاسپٹل میں پیش آیا۔
نرسس کو ڈانڈیا کیلئے استعمال ہونے والی چھوٹی لاٹھیوں کے ساتھ فلمی گیت پر رقص کرتا ہوادیکھاگیا۔اس واقعہ کی اطلاع پر جب میڈیاوہاں پہنچا تونرسس نے ان کو دیکھ کررقص روک دیا۔
یہ تقریب مریضوں کے روم سے متصل کمرہ میں منعقد کی گئی۔آرایم آؤ ہاسپٹل سمن نے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہی اس کی اجازت دی تھی۔
ایڈیشنل کلکٹرگوتم ریڈی جن کو اس معاملہ کاعلم ہوا تو اس واقعہ کی جانچ کی اجازت دے دی