دھرانی پورٹل کی خدمات عارضی طورپر 4 دن کیلئے بند رہیں گی

[]

تلنگانہ

گزشتہ تین دنوں سے دھرانی خدمات میں شدید خلل آیا ہے۔ چہارشنبہ سے دھرانی OTP بھی نہیں آرہے تھے، جس پر عوام نے شکایات درج کرائیں۔


حیدرآباد: ریاست بھر میں دھرانی پورٹل کی خدمات 4 دنوں کیلئے بند رہیں گی۔ ڈاٹا بیس ورژن کی اپ گریڈیشن کے باعث دھرانی خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جمعرات کی شام 5 بجے سے اپ گریڈیشن کا عمل شروع ہوگا اور یہ عمل 16 دسمبر کو پیر کے روز صبح تک مکمل ہو جائے گا۔ اس دوران دھرانی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے دھرانی خدمات میں شدید خلل آیا ہے۔ چہارشنبہ سے دھرانی OTP بھی نہیں آرہے تھے، جس پر عوام نے شکایات درج کرائیں۔ اس سے پہلے دو دنوں تک دھرانی پورٹل پر صرف سیل ڈیڈ ہی عمل میں آئے، جبکہ ٹی ایم 33 اور گفٹ ڈیڈز جیسے ماڈیولز بھی غیر فعال تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *