کانگریس کا یوپی میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان، حکومت کو گھیرنے کی تیاری

[]

بجلی کی نجکاری کے حوالے سے مشرا نے کہا کہ “بجلی جیسے عوامی وسائل حکومت کی ذمہ داری ہیں، لیکن موجودہ حکومت عوامی خدمت کی بجائے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شعبے میں نجکاری عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔”

کسانوں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “آج کسان کھاد کی قلت کا شکار ہیں، ڈی اے پی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور وزن کم ہو رہا ہے۔ گنا کسانوں کو ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی۔ حکومت نے جو پیسہ دیا وہ مل مالکان کو دیا گیا، لیکن کسان خالی ہاتھ ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “کسانوں کی لاگت زیادہ ہے اور آمدنی کم، جس سے ان کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *