فلم اداکار موہن بابو کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج

[]

حیدرآباد ۔ تلگو فلم اداکار موہن بابو کے خلاف حیدرآباد میں اقدام قتل کا مقدم درج کیا گیا ہے۔ پہاڑی شریف پولیس نے میڈیا کے نمائندے پر حملے کے الزام میں ابتدا میں موہن بابو کے خلاف بی این ایس کی دفعہ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا

 

تازہ طور پر لیگل اوپینئن لینے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ حیدرآباد کی پہاڑی شریف پولیس نے درج کیا۔ واضح رہے کہ موہن بابو اور ان کے فرزند کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان موہن بابو نے میڈیا کے ایک نمائندے پر اسی کا مائک کھینچ کر اس پر حملہ کر دیا تھا۔ فلم اداکار کی اس

 

حرکت کے بعد صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور موہن بابو کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *