[]
حیدرآباد: 11 دسمبر ( پریس نوٹ)حضرت شمس المشائخ مولانا سید نوری شاہ ثانی جیلانی صاحب قبلہ مدظلہ العالی جانشین سلسلہ نوریہ و سجادہ نشین روضہ نوریہ نے سالانہ نوری جنتری کی رسم اجراء انجام دیا اور مرتب نوری جنتری مفتی محمد علی شاہ عارفی نوری کامل الحدیث والفقہ جامعہ نظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ نوری جنتری پچھلے 15 سال سے شائع ہو رہی ہے آغاز اشاعت کے ساتھ ہی شہر آفاق جامعہ نظامیہ حیدراباد دکن انڈیا کے فارغ التحصیل عالم دین مولانا ڈاکٹر مفتی محمد علی شاہ عارفی نوری نے اپنے دادا پیر حضرت نور المشائخ سید نوری شاہ جیلانی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کے نام سے موسوم کرتے ہوئے شائع کر رہے ہیں ۔ نوری جنتری کی خصوصیات یہ ہیں ہجری تاریخ اور مختلف اولیاء اللہ کے اعراس شریف کی تواریخ کے علاوہ اوقات نماز حیدراباد و اضلاع اور خطبہ جمعہ و خطبہ نکاح اور اسماء الحسنی وغیرہ شامل کیا گیا ہے جو عامۃ المسلمین کے لیے پورے سال رہنمائی کی ضامن ہیں۔