کیرالہ سے آئی کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخاب میں ملی بڑی کامیابی

[]

بدھ کو جاری کیے گئے نتائج کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں جیت درج کی ہے۔ گزشتہ ماہ ہی کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے وائناڈ سے پارلیمانی ضمنی انتخاب میں شاندار جیت حاصل کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں ہوئے 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ بدھ کو جاری کیے گئے نتائج کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں جیت درج کی ہے۔ گزشتہ ماہ ہی کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے وائناڈ سے پارلیمانی ضمنی انتخاب میں شاندار جیت حاصل کی تھی۔

بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات 1 ضلع پنچایت وارڈ، 4 بلاک پنچایت وارڈ، 3 میونسپلٹی وارڈ اور 23 گرام پنچایت وارڈوں میں ہوئے تھے۔ ان وارڈوں میں 2020 میں ہوئے پچھلے انتخابات میں سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف اتحاد نے 15، یو ڈی ایف نے 13 اور بی جے پی نے 3 وارڈوں پر جیت حاصل کی تھی۔ اس دفعہ کے انتخاب میں یو ڈی ایف کو 4 سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے جبکہ ایل ڈی ایف کی تعداد گھٹ کر 11 ہو گئی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کے 3 سیٹ اب بھی برقرار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اِڈُّکّی میں کریمن نور پنچایت، تری شور میں نٹّیکا پنچایت اور پلکّڑ ضلع میں تھاچمپارا پنچایت میں یو ڈی ایف کو جیت حاصل ہوئی اور ایل ڈی ایف کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پنچایتوں میں گورننگ کاؤنسل میں ایل ڈی ایف کے پاس بہت کم سیٹوں کی اکثریت تھی۔ بی جے پی نے اپنے دونوں موجودہ وارڈوں کو برقرار رکھتے ہوئے یو ڈی ایف کو ایک وارڈ میں شکست دیا۔ ساتھ ہی بی جے پی کو یو ڈی ایف سے ایک وارڈ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے کی اصل یہ وجہ یہ تھی کہ موجودہ وارڈ ممبران کی یا تو موت ہو چکی تھی یا ان ممبران نے پارٹی بدل لی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *