حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایک ہی دن میں 8 کلو سونا پکڑا گیا _ 4 مسافر گرفتار

[]

حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم حکام نے بھاری  مقدار میں سونا ضبط کرلیا۔ کسٹم حکام نے انکشاف کیا کہ انہوں نے چار مسافروں سے 4.86 کروڑ روپے مالیت کا 8 کلو سونا ضبط کیا جو مختلف ممالک سے شمش آباد ایرپورٹ پہنچے  تھے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ بنکاک سے آنے والے ایک شخص سے 2 کلو سونے کی بسکٹ اور اسی فلائٹ سے آنے والے دوسرے شخص سے 1.78 کلو سونے کی بسکٹ ضبط کی گئیں۔

 

کسٹمز کے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر گاندھی ڈونتھی نے بتایا  کہ شارجہ سے آنے والے مسافر سے 2.17 کلو سونا اور دبئی سے آنے والے دوسرے مسافر سے 2.05 کلو سونا ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان چاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *