[]
بنگلورو میں اے آئی انجینئر اتُل سبھاش خودکشی معاملے میں بنگلورو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اتل کی اہلیہ سمیت ان کے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مراٹھا ہلّی پولیس نے اتل سبھاش کے بھائی وکاس کمار کی شکایت پر اتل کی اہلیہ نکیتا سنگھانیہ سمیت 4 لوگوں کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 108 اور 3 (5) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایف آئی آر میں نکیتا سنگھانیہ کے علاوہ ان کی ماں نشا سنگھانیہ، بھائی انوراگ سنگھانیہ اور چچا سشیل سنگھانیہ کا نام شامل ہے۔ مراٹھا ہلّی کی پولیس نے اس معاملے میں اپنی جانچ تیز کر دی ہے۔