[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے دمشق میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک طرف تعلقات کی خواہش رکھنے والے نتن یاہو نے دوسری طرف اپنی فضائیہ کو شامی فوج کے مراکز پر حملے جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں سے شامی فوج کے ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے بچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نئی شامی حکومت ایران کو ملک میں آنے دے یا حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہم کا راستہ دے تو ہم پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے اور شامی حکومت کو سنگین قیمت ادا کرنا پڑے گا۔
اس سے پہلے صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج کی اصلی طاقت ختم ہوگئی ہے لہذا صہیونی فوج کے اصلی حملے ختم ہوگئے ہیں۔
صہیونی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شامی فوج کی 70 سے 80 فیصد دفاعی طاقت تباہ ہوگئی ہے۔