تلنگانہ اسمبلی کے احاطہ میں تصویر کشی اورویڈیو گرافی پر پابندی

[]

تلنگانہ حکومت نے  اسمبلی کے احاطہ میں تصویر کشی اورویڈیو گرافی پر امتناع عائد کردیا ہے۔اس تعلق سے اسمبلی لابی میں انتباہی بورڈس بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں

 

۔ اپوزیشن بی آر ایس نے اس مسئلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس حکومت غیرجمہوری پالیسیوں پر عمل کررہی ہے جب کہ اس نے دعوی کیا تھا کہ وہ جمہوری انتظامیہ فراہم کرے گی۔

 

بی آر ایس  نے الزآم عائد کیا کہ احاطہ  اسمبلی میں تصویر کشی اور ویڈیو گرافی پر امتناع کا مقصد اسمبلی کے اندر اور باہراپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *