صدر جمہوریہ کا شہر میں قیام،نقائص سے پاک انتظامات کرنے عہدیداروں کو چیف سکریٹری کی ہدایت

[]

حیدر آباد: صدر دروپدی مرمو 17 سے 21 دسمبر تک شہر میں سالانہ قیام کے حصہ کے طور پر حیدرآباد میں قیام کریں گی۔ چیف سکریٹری اے شانتی  کماری نے منگل کو یہاں سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو صدر جمہوریہ کے دورے حیدرآباد کے دوران نقائص سے پاک انتظامات کرنے نیز  تال میل سے کام کرنے اور صدر کے دورہ کو مؤثر طریقہ سے نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے وسیع انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

 جنگلات کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ راشٹرپتی نیلائم میں سانپ پکڑنے والوں کو تعینات کریں اور دورے سے قبل محل کو سانپوں سے پاک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نیلائم میں سانپ پکڑنے والی ٹیم چوبیس گھنٹے تعینات رہنی چاہیے۔ اسی طرح جی ایچ ایم سی کے ساتھ تال میل میں آر پی نیلائم میں اور اس کے آس پاس بندروں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیموں کو تعینات کیا جانا چاہیے۔

 اسی طرح جی ایچ ایم سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہد کی مکھیوں کے چھتوں کوہٹا دیا جانا چاہیے۔انہوں نے محکمہ پولیس کو مناسب حفاظتی انتظامات اور مناسب ٹرافک پلان بنانے کا مشورہ دیا۔

اس کے علاوہ فائر ڈپارٹمنٹ کو آگ بجھانے کے مناسب انتظامات کرے اور تمام مقامات پر مطلوبہ عملہ کے ساتھ فائر ٹینڈرز تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے آر ین کے اطراف  ضروری بیریکیڈنگ اور دیگر انتظامات کرنے اور جی ایچ ایم سی اور محکمہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سڑکوں کی مرمت کا کام کرنے کی ہدایت دی۔

 محکمہ بلدی نظم و نسق کو صدر کے قیام کی جگہ کے اطراف کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ توانائی سے کہا گیا کہ تمام مقامات پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *