[]
حیدرآباد: کمشنر کے ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور چھتری ناکہ پولیس نے ایک مشتبہ حالت میں گھومنے والے نوجوان اجے کمار کو گرفتار کر لیا۔
ملزم جس کی عمر 30 سال ہے اور وہ چھتری ناکہ علاقہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے اس کے پاس ایک تلوار ضبط کرلی گئی۔ملزم نے اس تلوار کے ساتھ اپنی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کی تھیں۔ ملزم نے تین ماہ قبل ₹1,600 میں تلوار آن لائن خریدی تھی
اور اسے سالگرہ کی تقریبات میں کیک کاٹنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔