[]
تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ ویمولاواڑہ کے سابق ایم ایل اے رمیش کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ان کے شہریت کے کیس میں دائر پٹیشن کو مسترد کر دیا اور فیصلہ دیا کہ رمیش جرمن شہری ہیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ وہ جرمن شہریت رکھتے ہوئے ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ جسٹس بی وجے سین ریڈی کی بنچ نے عدالت کو گمراہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور رمیش کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
عدالت نے رمیش پر 30 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس رقم میں سے 25 لاکھ روپے آدی سرینواس کو اور 5 لاکھ روپے لیگل سیل اتھارٹی کو ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر و رکن اسمبلی آدی سرینواس نے رمیش کی ہندوستان کی شہریت کو عدالت میں چیلنج کیا تھا یہ کیس گزشتہ دس سال سے چل رہا تھا