[]
صنعت کار اڈانی اور چیف منسٹر،ریونت ریڈی بھائی بھائی کی تصویر والی ٹی شرٹس پہن کر اسمبلی پہنچنے والے بی آرایس کے ارکان اسمبلی اورارکان کونسل کو اسمبلی کے گیٹ پر روک کر حراست میں لے لیاگیا جس سے کشیدگی پھیل گئی۔
بی آرایس کے لیڈروں نے ان کو روکنے سیکوریٹی عملہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز بشمول کے ٹی راماراو اور ہریش راؤ کی جانب سے اڈانی اور ریونت ریڈی کی تصاویر والی ٹی شرٹس پہنے پر اعتراض کیا۔
اس موقع پر بی آرایس لیڈروں اورسیکوریٹی عملہ کے درمیان بحث وتکرارہوئی۔بی آرایس لیڈروں نے اڈانی اور ریونت بھائی بھائی کا نعرہ لگایا۔ قبل ازیں گن پارک پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔
بی آرایس ارکان مقننہ کا یہ احتجاج سیشن شروع ہونے سے چند منٹ پہلے شروع ہوا، جس کے نتیجہ میں اپوزیشن ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کو گرفتار کرلیا گیا