[]
غورطلب ہے کہ ریاست میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً 120 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور 3000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ تشدد سب سے پہلے 3 مئی کو اس وقت شروع ہوا جب ریاست کے پہاڑی اضلاع میں ایک ‘قبائلی یکجہتی مارچ’ کا انعقاد کیا گیا اور میتئی برادری کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے مطالبے کی مخالفت کی گئی۔
منی پور کی آبادی میتئی برادری کے تقریباً 53 فیصد پر مشتمل ہے اور یہ برادری بنیادی طور پر وادی امپھال میں قیام کرتی ہے۔ جبکہ قبائلی ناگا اور کوکی آبادی کا 40 فیصد ہیں اور یہ پہاڑی اضلاع میں آباد ہیں۔