حیدرآباد کے ٹینک بندھ پر دم بخود کرنے والا ایئر شو

[]

تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی ایک سالہ معیاد کی تکمیل کے موقع پر منائے جانے والے جشن تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اتوار کی شام ٹینک بند، حیدرآباد میں ایک شاندار ایئر شو منعقد کیا گیا،

 

جس نے شائقین کو بہت متاثر کیا۔ اس ایئر شو کا افتتاح چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کیا۔ شو کے دوران 15 “سوریا کرن” طیاروں نے شاندار فضائی کرتب پیش کئے، جنہوں نے عوام کو حیران کر دیا۔

 

یہ شاندار ایونٹ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے۔ چیف منسٹر کے علاوہ اسپیکر اسمبلی پرساد کمار، وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پونم پربھاکر، اُتم کمار ریڈی، اور پونگلیتی سرینواس ریڈی نے بھی ایئر شو کا مشاہدہ کیا۔

 

یہ شو جشن کے ماحول کو مزید یادگار بنانے کا ذریعہ ثابت ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *