[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بغداد میں اپنے شامی ہم منصب بسام صباغ سے شام کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی۔
فریقین نے شام میں سکیورٹی چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران عراقی وزیر خارجہ نے کہا: عراق کو شام کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش ہے، تاہم بغداد بڑی تندہی کے ساتھ معاملے کی پیروی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شام کی صورت حال کا براہ راست اثر خطے کی سلامتی اور استحکام پر پڑ رہا ہے۔
اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے کہا: موجودہ حالات پورے خطے کی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لئے مشرکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔