یونانی طبّی کانگرس وفد کی ایم ال کی عامر علی خان سے ملاقات ی

حیدرآباد 23 نومبر (سفیر نیوز)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ایک وفد نے ہفتہ 23 نومبر کو روزنامہ سیاست کے دفتر میں ایم ایل سی جناب عامر علی خان سے ملاقات کی اورسرکاری نظامیہ طبی کالج میں داخلوں اور طب یونانی نظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر اے اے خان اور ڈاکٹر شکیب نے ان مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور جناب عامر علی خان سے ان کے حل میں تعاون کی درخواست کی۔ جناب عامر علی خان نے وفد کو ان خدشات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *