ایچ ایم ڈی اے کے ترقیاتی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ۔
حیدرآباد۔21/نومبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HMDA) نے تعمیراتی اجازت ناموں اور لے آؤٹ درخواستوں کی بروقت منظوری کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو اپنایا جس کے نتیجے میں درخواستوں کے اندراج اور منظوری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔نئی درخواستوں میں جون سے اکتوبر 2024 کے دوران %39 اضافہ ہوا، 2023 میں 1,356 کے مقابلے میں 2024 میں 1,884 درخواستیں جمع ہوئیں ۔درخواستوں کی منظوری میں 14.4% اضافہ ہوا جو 2023 میں 2,038 سے بڑھ کر 2024 میں 2,332 ہو گئیں۔زیر التوا درخواستوں میں %25 کمی ہوئی جو جون 2024 میں 750-800 سے کم ہو کر 550 تک محدود رہیں۔مؤثر اقدامات میں میٹروپولیٹن کمشنر ہر بدھ کو درخواستوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہیں۔ درخواستوں کو جلد نمٹانے کے لیے افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔زیرو-پینڈنگ مہم کے تحت 30 دن سے زیادہ زیر التوا درخواستوں کو ختم کرنے کے لیے اکتوبر میں خصوصی مہم چلائی گئی۔نومبر 2024 میں نئی درخواستوں میں %46.1 اور منظور شدہ درخواستوں میں %36 اضافہ ہوا۔ایچ ایم ڈی اے نے
میڈیا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چند مخصوص کیسز کے علاوہ %95 درخواستیں بروقت نمٹائی جا رہی ہیں۔” ایچ ایم ڈی اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مصدقہ معلومات پر بھروسہ کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔