جے ای ای مینس امتحان میں کسان کے بیٹے کو پورے ملک میں پہلا مقام

[]

واشم: دو سال کی سخت محنت اور لگن کی بدولت واشم ضلع کے کسان کے لڑکے نیل کرشنا گجارے نے جوائنٹ انٹرنس امتحان (جے ای ای) مینس میں پورے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا۔ واشیم کے دوردراز گاؤں بیلکھیڈ سے تعلق رکھنے والے نیل کرشنا نے سخت شیڈول پر عمل کرکے روزانہ امتحان کی تیاری کے لیے 10گھنٹوں سے زیادہ وقت وقف کیا۔

 قومی ٹیسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای مینس امتحان کے نتائج کا جمعرات کو اعلان کیا۔ پی ٹی آئی سے فون پر بات کرتے ہوئے نیل کرشنا کے والد نرمل گجارے نے کہا کہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر وہ اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتے۔

 نیل کرشنا نے میں اکولہ کے راجیشور کانوینٹ اور کرنجا لاڈ کے جے سی ہائی اسکول میں ابتدائی اسکولی تعلیم حاصل کی اور اُس وقت وہ اپنی خالہ کے ساتھ رہتے تھے۔ نرمل گجارے نے کہا کہ نیل کرشنا ہمیشہ سے ذہین طالب علم تھا اور کھیل کود میں بھی اچھا تھا۔

 وہ تیر اندازی میں ضلع اور قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے چکا ہے۔“ 19سالہ نیل کرشنا شیوگاؤں کے شری گیانیشور ماسکوجی بورونگلے سائنس اینڈ آرٹس کالج میں زیرتعلیم ہیں۔

گجارے نے کہا کہ نیل کرشنا صبح 4بجے بیدار ہوتا ہے، دو گھنٹے پڑھائی کرتا ہے اور پھر ”پرنایم“ (سانس کی ورزش) کرنے کے بعد 8:30بجے صبح سے دوبارہ پڑھائی شروع کرکے 10بجے سوتا ہے۔“





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *