گیان واپی سروے کا حکم دینے والے جج کو بین الاقوامی نمبرات سے فون کالس موصول

[]

بریلی: وارانسی کے گیان واپی کامپلکس میں 2022  میں ویڈیو گرافی سروے کا حکم دینے والے ایڈیشنل سیشن جج (فاسٹ ٹریک عدالت I) روی کمار دیواکر نے شکایت کی ہے انہیں بین الاقوامی نمبروں سے فون کالس موصول ہورہی ہیں۔

بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جی سوشیل چندربھان نے بتایا کہ انہیں جج دیوکر کی جانب سے ایک خط موصول ہواہے۔ اس خط میں جج دیواکر نے کہا ہے کہ انہیں بین الاقوامی نمبرات سے فون کالس موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے گہری تشویش پیدا ہوگئی ہے اور وہ پولیس سے رجوع ہوئے ہیں۔ جج روی کماردیواکر مضبوط فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

 انہوں نے بریلی میں 8 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ اس کے علاوہ 2018 کے بریلی فسادات کیس میں از خود کارروائی شروع کی تھی اور مبینہ مرتکب مولانا توقیر رضا کو مقدمہ کاسامنا کرنے سمن جاری کیاتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *