[]
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بنگالی، آسامی، کنڑ اور ہندی اور کئی دیگر زبانوں کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر مودی نے پولنگ حلقوں کے تمام ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “اعلی ووٹنگ فیصد ہماری جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے۔ میں خاص طور پر اپنے نوجوان ووٹرز اور خواتین ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے۔‘‘
کھرگے نے ایکس پر کہا، “13ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88 حلقوں کے میرے تمام پیارے شہریوں کو، کسی بھی گمراہ کرنے والی سیاست اور جھوٹ سے متاثر نہ ہوں۔” یہ جمہوریت کو تا ناشاہی کے چنگل سے بچانے کا الیکشن ہے۔
انہوں نے ووٹروں سے باہر آنے اور ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ “بدنظمی کو دور کریں، کیونکہ آپ ہی حقیقی طور پر تبدیلی لاسکتے ہیں ۔ میں آپ میں سے ہر ایک کو جمہوریت کی اس تحریک میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
گاندھی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا، ‘آپ کا ووٹ فیصلہ کرے گا کہ اگلی حکومت ‘چند ارب پتیوں’ کی ہوگی یا ‘140 کروڑ ہندوستانیوں’ کی۔ اس لیے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ آج ’آئین کے سپاہی‘ بنیں اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے ووٹ دیں۔