مہاراشٹرا: بمبئی ہائیکورٹ نے غیر قانونی مذبح خانوں کے نام پر انہدامی کارروائی پر روک لگادی

[]

اورنگ آباد: بیڑ ضلع کے آشٹی کے ایک گاوں میں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی مذبح خانوں کے نام پر عام کسانوں کے مکانات اور مویشیوں کے انہدام پر بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے جسٹس منگیش ایس پاٹل اور جسٹس شیلیش پی برہمے نے روک لگادی اور صورتحال کو جوں کا توں برقرار رکھنے کے احکاما ت جاری کئے ۔

تفصیلات کے مطابق، بیڑ ضلع کے آشٹی تعلقہ کے کھڑھکت گاوں کے رہائشی عزیز اسماعیل پٹھان، رئیس جبار شیخ، عرفان مصطفی قریشی، علی محبوب قریشی اور شہیر ہارون قریشی، کسانوں نے ایڈؤکیٹ سعید ایس شیخ اور ایڈووکیٹ عاقب قریشی کی وساطت سے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ ایک فوجداری درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پونے کے شیوشنکر سوامی عرف بلڈوزر بابا کی جعلی شکایت پر ریونیو اور پولس انتظامیہ کھڑھکت گاوں میں کسانوں کے مکانات اور مویشیوں کے شیڈوں کو گرانے کے لیے غیر قانونی طور پر کارروائی کر رہی ہے۔ جس میں نجی املاک کو نقصان پہنچانے نیز انتظامیہ درخواست گزاروں کی آمدنی کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ سعید شیخ کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنچ نے انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی پر اسٹے دیتے ہوئے ‘جیسے تھے’ ویسی صورتحال کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

اگلی تاریخ، بیڑ کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ، سب ڈویژنل افسران کے ساتھ ریاست کے ہوم سکریٹری، ڈپٹی ڈویژنل پولیس آفیسر، آشٹی تحصیلدار اور پولیس کے انسپکٹر شیوشنکر سوامی کو نوٹس جاری کر کے جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ سعید ایس شیخ پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ عاقب قریشی نے معاونت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *