عام انتخابات: دوسرے مرحلہ کی پولنگ جاری۔ مہاراشٹرا میں سب سے کم ووٹنگ

[]

نئی دہلی۔ ملک میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 13 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے 89 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس مرحلہ کے انتخابات میں جملہ 1210 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ ووٹرس الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ کررہے ہیں۔

 

دوسرے مرحلہ میں کئی اہم قائدین مقابلہ کررہے ہیں جن میں کانگریس قائد راہول گاندھی، اسپیکر لوک سبھا اوم برلا، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ جن ریاستوں میں پولنگ ہورہی ہے وہاں سخت ترین سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے 9 بجے تک کی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔

 

نو بجے تک ہوئی ووٹنگ میں تریپورہ اور مغربی بنگال سب سے آگے ہیں جبکہ مہاراشٹرا میں سب سے کم ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

تریپورہ- 16.65 فیصد

مغربی بنگال- 15.68 فیصد

چھتیس گڑھ- 15.42 فیصد

منی پور- 14.80 فیصد

مدھیہ پردیش- 13.82 فیصد

 

کیرالہ- 11.90 فیصد

راجستھان- 11.77 فیصد

اتر پردیش- 11.67 فیصد

کرناٹک- 9.21 فیصد

جموں و کشمیر- 10.39 فیصد

آسام- 9.15 فیصد

بہار- 9.65 فیصد

مہاراشٹر- 7.45 فیصد ووٹ ڈالےگئے۔اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *