[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ، غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقائق سے بالکل ہٹ کر ہیں ۔ ان رپورٹس کو مرتب کرنے کے طریقہ کار میں بھی خامیاں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں غزہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں نظر انداز کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایسی رپورٹس کو حتمی شکل دینے میں معروضیت، غیر جانب داری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان انسانی حقوق فریم ورک مضبوط بنانے،بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے ثابت قدم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پیچیدہ مسائل کاجائزہ لیتے وقت کم ازکم مستعدی سےکام لے۔