[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 24 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1570۔ سلطان سلیمان کے حامیوں اور اسپین کے فوجیوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔
1704۔’بوسٹن نیوز لیٹر‘کو امریکہ کا پہلا کامیاب اخبار ہونے کا شرف حاصل ہوا تھا۔
1762۔روس اور پرسیا نے امن معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔
1800۔امریکہ کی لائبریری آف کانگریس کو پانچ ہزار ڈالر کی رقم سے قائم کی گئی تھی۔
1858۔ مشہور مجاہد آزادی ویر کنور سنگھ کا انتقال ہوا۔
1865۔فائر الارم اور پولیس ٹیلی گراف سسٹم فرانسسکو میں آپریشن کے لئے شروع کیا گیا تھا۔
1877۔ روس نے ترکی سے جنگ کا اعلان رومانیہ کے ذریعہ کے کیا تھا۔
1898۔اسپین نے امریکہ کے کیوبا سے فوجی انخلاء سے انکار کرنے پر جنگ کا اعلان کیا تھا۔
1915۔ جرمن فوج نے بیلجیئم کے فلیمس صوبے کے آئیپر علاقے میں کلوروفام گیس چھوڑی۔
1916۔برطانوی کے قبضہ کے خلاف آئرش میں ایسٹر بغاوت شروع ہوئی تھی۔
1920۔ پولینڈ کی فوج نے یوکرین پر حملہ کیا۔
1945۔اقوام متحدہ کے خاکہ پر بحث کے لئے سلسلے میں 44 ممالک کے وفود فرانسسکو میں جمع ہوئے تھے۔
1950۔ جنوبی ملکاس نے اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا۔
1950۔امریکی صدر ٹرومان نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ ان کی حکومت میں تین کمیونسٹ ذہن رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
1953۔برطانیہ کی ملکہ الیزابیتھ دوم نے سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کو معزز خطاب سے نوازا تھا۔
1954۔ آسٹریلیا اور سوویت روس کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔
1960۔ جنوبی ایران میں آئے زبردست زلزلے میں 500 لوگوں کی موت ہوئی۔
1961۔امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے یہ اعتراف کیا کہ وہ ’بے آف پگس‘ کی فروخت کے ذمہ دار ہیں۔
1963۔ امریکہ نے نیوکلیر ٹسٹ نوادہ ٹسٹ رینج میں کیا تھا۔
1972۔ معروف مصور جیمنی رائے کا انتقال ہوا۔
1973۔ ہندوستانی کرکٹ کے ماسٹر بلاسٹر سچن رمیش تیندولکر کی پیدائش ہوئی۔
1975۔امریکہ نے نوادہ ٹسٹ رینج میں نیوکلیر ٹسٹ کیا تھا۔
1970۔ مغربی افریقی ملک سینگال میں آئین نافذ ہوا تھا۔
1972۔ہندوستان کے معروف مصور جیمنی رائے کا انتقال ہوا تھا۔
1974۔ہندوستان کے ہندی کے قومی شاعر رام دھاری سنگھ ’دنکر‘ کا انتقال ہوا تھا۔
1975۔جین مذہب کے بانی بھگوان مہابیر کو ’نجات ملنے‘ کی 2500 ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔
1980۔امریکی فوج نے ایرانی انقلاب کے بعد اپنے یرغمالوں کو رہا کرانے کے لئے کارروائی کی تھی۔ کارروائی کے دوران 8 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ یہ آپریشن ناکام ہوگیا تھا۔
1981۔ امریکہ روس پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔
1998۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے ہراکر کوکا کولا کپ جیتا
2013۔ افغانستان کے جلال آباد میں 5.7 کی شدت کے زلزلے میں 33 لوگوں کی موت جبکہ 115 زخمی ہوئے۔
2013۔ بنگلہ دیش کے ساور ضلع میں ایک عمارت منہدم ہوجانے سے 256 لوگوں کی موت اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔