[]
دوران سماعت عدالت نے مزید کہا کہ ڈرگس اینڈ میجک ریمیڈیز ایکٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تحقیقات کے لیے اس معاملے میں صارفین کے امور کی وزارت کو شامل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے یوگ میں رام دیو کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اور بال کرشن کی تحقیقات جاری رہیں گی۔ دونوں کو اپنی غلطی سدھارنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے پتنجلی کے خلاف ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے جدید ادویات اور کوویڈ 19 ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا پھیلایا ہے۔