ایرانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عام انتخابات کے بعدآپ پہلے سربراہ مملکت ہیں جوپاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کی۔

ایران کے صدر  ابراہیم وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور  پھر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے  ایران کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے وفاقی کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا جس کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یوم ارض کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔

قبل ازیں ایرانی صدر کے ہمراہ اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں۔

پاکستان پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *