[]
223 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور تیسرے اوور میں وراٹ کوہلی کا وکٹ گنوادیا۔
شریاس ائیر (50) اور فل سالٹ (48) کی شاندار اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 36ویں مقابلے میں اتوار کے روز رائل چیلنجرز بنگلور کو ایک رن سے ہرادیا۔ سات میچوں میں کولکاتہ کی یہ پانچویں جیت ہے۔
223 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور تیسرے اوور میں وراٹ کوہلی (18) کا وکٹ گنوادیا۔ اگلے اوور میں کپتان فاف ڈو پلیسی بھی (7) رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ول جیکس اور رجت پاٹیدار نے اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت ہوئی۔ 12ویں اوور میں رجت پاٹیدارکو رسل نے ہرشیت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ رجت نے 23 گیندوں میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگا کر 52 رنز بنائے۔ کیمرون گرین (6)، سویاش پربھودیسائی (24)، مہیپال لومرور (4) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ول جیکس نے 32 گیندوں میں چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ دنیش کارتک 18 گیندوں میں 25 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ کرن شرما نے یادگار اننگ کھیلی انہوں نے سات گیندوں پر تین چھکے لگا کر ٹیم کو جیت تک پہنچادیا تھا۔ لیکن کرن کے آؤٹ ہونے کے بعد لوکی فرگوسن بھی ایک رن پر رن آؤٹ ہو گئے اور ٹیم ایک رن سے ہار گئی۔ بنگلورو 20 اوورز میں 221 رنز پر سمٹ گئی۔ یہ بنگلورو کی آٹھ میچوں میں ساتویں شکست ہے۔
کولکاتہ کی جانب سے آندرے رسل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہرشیت رانا اور سنیل نارائن کو دو دو وکٹ ملے۔ ورون چکرورتی اور مچل اسٹارک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل شریاس ائیر (50) اور فل سالٹ (48) کی شاندار اننگز کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا۔
کل ایڈن گارڈنز میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری فل سالٹ اور سنیل نارائن کی بنگلورو کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑ کر اچھی شروعات کی۔ پانچویں اوور میں محمد سراج نے رجت پاٹیدار کے ہاتھوں فل سالٹ کو کیچ کروا کر بنگلورو کو پہلا جھٹکا دیا۔ فل سالٹ نے 14 گیندوں میں سات چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 48 رنز بنائے۔ اس کے اگلے ہی اوور میں سنیل نارائن (10) پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد انگکریش رگھوونشی (3)، وینکٹیش ائیر (16) بھی سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ شریاس ائیر نے کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے 36 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 50 رنز بنائے۔ رنکو سنگھ نے 16 گیندوں میں 24 رنز بنائے۔ آندرے رسل (27) اور رمندیپ سنگھ نوگیندوں میں (24) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلورو نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 222 رنز بنائے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے یش دیال اور کیمرون گرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور لوکی فرگوسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔