[]
حیدرآباد: سن رائزرس حیدرآباد نے ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف آئی پی ایل 2024 کے 35 ویں میچ میں کئی ریکارڈ بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوور میں 266/7 کا بڑا اسکور بنایا۔
دہلی کی ٹیم 267 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ایس آر ایچ نے یہ میچ 67 رنز سے جیت لیا۔ پیاٹ کمنس کی قیادت والی ایس آر ایچ کی 7 میچوں میں یہ پانچویں جیت تھی اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
حیدرآباد آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 100 رنز بنانے والی ٹیم بن گئی ہے۔ حیدرآباد نے دہلی کے خلاف پانچویں اوور میں 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ چینائی کے پاس تھا جس نے 2014 میں پنجاب کے خلاف 6 اوورس میں 100 رن بنائے تھے۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر کے کے آر ہے جس نے 2017 میں آر سی بی کے خلاف 6 اوورس میں یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔ چوتھے نمبر پر چینائی کی ٹیم ہے جس نے 2024 میں ممبئی کے خلاف 7 اوورس میں 100 رن مکمل کئے تھے۔ سن رائزرز حیدرآباد کیلئے ٹراویس ہیڈ نے مشترکہ تیز ترین نصف سنچری بنائی۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے دہلی کے خلاف صرف 16 گیندوں میں ففٹی اسکور کی۔ انہوں نے ابھیشیک شرما کی برابری کی جنہوں نے ممبئی کے خلاف 16 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ ہیڈ نے پاور پلے کے اندر سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے معاملے میں سنیل نارائن اور کرس گیل کی برابری کی۔ ہیڈ نے پاور پلے میں تیسری بار اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ پاور پلے میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر کے نام ہے۔
وارنر یہ کارنامہ 6 مرتبہ انجام دے چکے ہیں جبکہ کریس گیل اور سنیل نارائن 3,3 مرتبہ ایسا کرچکے ہیں۔ اس ٹراویس ہیڈ نے بھی ان دونوں کی برابری کرلی ہے۔ دائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز ٹراویس ہیڈ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
وہ حیدرآباد کیلئے پاور پلے میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ہیڈ نے دہلی کے خلاف 26 گیندوں میں 84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ہم وطن ڈیوڈ وارنر کو چھوڑ دیا جنہوں نے 2019 میں حیدرآباد میں کے کے آر کے خلاف 25 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے بنائے تھے۔
سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کی تاریخ میں پاور پلے میں سب سے بڑا سکور بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ حیدرآباد نے دہلی کے خلاف صرف 6 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 125 رنز بنائے۔ حیدرآباد نے کے کے آر کا ریکارڈ توڑ دیا جس نے 2017 میں آر سی بی کے خلاف 6 اوور میں بغیر وکٹ کے 105 رن بنائے تھے۔