[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مزید فعالیت کی ضرورت ہے۔
ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی قوانین کو پوری طاقت کے ساتھ نافذ کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔
صدر رئیسی نے منشیات کے خلاف جنگ میں ایران اور یورپ کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نسبت یورپ نے اس جنگ میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کوتاہی بھرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں کو چاہئے کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ چھوٹے اور مقامی سطح پر مشنیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی ضروری ہے تاہم بڑے گروہوں کو قابو کرنا اس سے زیادہ اہم ہے۔