بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن سپر فلاپ ہو گئی، تیجسوی یادو کا مودی حکومت پر طنزیہ حملہ

[]

تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ بہار کی چار لوک سبھا سیٹوں گیا، اورنگ آباد، جموئی اور نوادہ میں 2019 عام انتخاب کے مقابلے ووٹ فیصد یقیناً کم رہا، لیکن ان سبھی انتخابی حلقوں میں جیت کے تئیں انڈیا اتحاد مطمئن ہے۔ انڈیا اتحاد میں شامل ایک دیگر پارٹی وی آئی پی (وکاس شیل انسان پارٹی) چیف مکیش سہنی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’بہار میں جمعہ کو جن انتخابی حلقوں میں ووٹ ہوئے، ان سبھی چار سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدوار جیت رہے ہیں۔ ہم ریاست میں لوک سبھا کی بقیہ 36 سیٹیں بھی جیتیں گے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *