[]
حیدرآباد: انجینئرنگ اور ٹکنالوجی ایک ایسا شعبہ حیات ہے جس کے بغیر زندگی کی ترقی محال ہے۔ عصری مشینی زندگی ہر شعبہ حیات میں تیز رفتار ترقی کی ضامن بن گئی ہے۔ آج کئی مزدوروں کا کام بیک وقت ایک ہی مشین کے ذریعہ ہورہا ہے، جو صرف انجینئرنگ کی بدولت ہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس۔ اے۔ شکور نے ECET کلاسس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس ملک میں انجینئرنگ و ٹکنالوجی شعبہ کی ترقی سے جڑا ہوتا ہے۔
یہ شعبہ جتنا ترقی کرے گا ملک کی معیشت میں اتنی ہی تیزی سے ترقی ہوگی۔ پروفیسر ایس۔ اے۔ شکور نے کہا کہ ECET کے کوچنگ کلاسس کا انعقاد مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات زیرسرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت ِ تلنگانہ کی جانب سے ہر سال کیا جاتا ہے۔
مفت کوچنگ ماہر اساتذہ کے ذریعہ دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے خاطرخواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ECET کے علاوہ بھی دیگر کوچنگ کا بھی نظام کیا گیا ہے۔
اس وقت NEET کی کوچنگ جاری ہے۔ عنقریب دوسرے کورسس کی کوچنگ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
ڈاکٹر سی۔ ایم۔ بشیر الدین پروجیکٹ آفیسر نے کہا کہ اس انٹرنس امتحان میں رینک حاصل کرنا لازمی ہے، جس کے لیے سنجیدگی کے ساتھ محنت ضروری ہے۔