[]
ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور میں خاتون ٹیچر کے ساتھ فحش حرکت کرنے پر جانچ میں خاطی پائے گئے ہیڈماسٹر کو بیسک ایجوکیشن افسر نے بدھ کو معطل کردیا۔
بیسک ایجوکیشن افسر(بی ایس اے) آلوک سنگھ نے بتایا کہ چار دن قبل کرارا بلاک کے ایک پرائمری اسکول میں ہیڈماسٹر کے ذریعہ ٹیچر کے ساتھ فحش حرکت کرنے کی شکایت خاتون ٹیچر نے ڈی ایم ، ایس پی و بی ایس اے سے کی تھی۔
ٹیچر کا الزام تھا کہ ہیڈماسٹر سے اسے جان کا خطرہ ہے۔ اس پر ڈی ایم ڈاکٹر چندر بھوشن کی ہدایت پر تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جانچ کمیٹی نے کل دیر شام اپنی رپورٹ بی ایس اے کو پیش کی جس میں ہیڈماسٹر امت سنگھ کو خاطی قرار دیا گیا ہے۔ آج انہیں فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔ اور بی آر سی سے وابستہ کردیا گیا ہے۔