مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا

[]

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعرات کے دن ضلع مرشدآباد میں چہارشنبہ کی شام رام نومی جلوسوں کے دوران جھڑپوں کے اکادکا واقعات کے لئے الیکشن کمیشن کو موردِالزام ٹھہرایا۔ ان جھڑپوں میں مبینہ طورپر چند افراد زخمی ہوئے۔

چیف منسٹر نے ضلع شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے رام نومی تہوار سے عین قبل مرشدآباد رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا تبادلہ کردیا۔ ایسا کرنے کی آخر کیا وجہ تھی۔

وہ اس سارے ضلع سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہیں تبدیل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ یہ بے حد حساس ریاستیں ہیں۔ یہاں حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے ہم کڑی محنت کرتے ہیں۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ ڈی آئی جی (مرشدآباد رینج) مکیش کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے سید وقار رضا کو جو 2008 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ہیں‘ مقررکیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مکیش کمار کے خلاف شکایتوں کے سبب ان کا تبادلہ کیا گیا۔

چیف منسٹر نے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چہارشنبہ کی شام جھڑپوں میں ڈسٹرکٹ پولیس کے بعض عہدار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بی جے پی کو نشانہ ئتنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے اس علاقہ میں مسائل پیدا کرتے ہیں اور پھر ترنمول کانگریس کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف شکایت کرتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *