[]
لندن: برطانیہ میں مساجد کے سامنے دو نمازیوں کو آگ لگانے کے جرم میں ملوث ملزم کو اسپتال میں غیر معینہ مدت تک نظر بند رکھنے کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے بتایا کہ ملزم کو نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش میں سزا ہوئی۔
ملزم نے گزشتہ سال لندن او برمنگھم کی مساجد کے سامنے نمازیوں کو آگ لگائی تھی۔
پراسیکیوشن سروس کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 29 سالہ ملزم نے کسی خاص نظریے کے تحت جرم کیا لہٰذا ان واقعات کو دہشتگردانہ حملہ تصور نہیں کیا گیا۔
برمنگھم کراؤن کورٹ کے حکم کے مطابق برطانوی حکومت کی منظوری کے بغیر ملزم اسپتال سے باہر نہیں نکل سکتا۔