الیکشن ٹریننگ پروگرام میں عدم شرکت پر کارروائی، 3700 ملازمین کو نوٹس کی اجرائی

[]

حیدر آباد: ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسراور جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس نے کہا کہ الیکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے میں ناکام رہنے والے 3700 پولنگ عملہ کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ضلع میں انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے جملہ 23,500 عملہ کا انتخاب کیا گیا جس میں 1,700 پریسائیڈنگ آفیسرز، اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسرز اور 120 مائیکرو آبزرورس شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر رونالڈ راس نے کہا کہ ضلع میں شفاف، پرامن پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے جی ایچ ایم سی ہیڈکوارٹر کے پنوار ہال میں حیدرآباد اور سکندرآباد کے ریٹرننگ افسران کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کیا۔ رونالڈ راس نے اعلان کیا کہ انتخابات کا نوٹیفکیشن 18 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

اتوار کو چھوڑ کر 18 سے 25 اپریل تک صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی قبول کئے جائیں گے۔ جانچ پڑتال 26 اپریل کو ہوگی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے۔

پولنگ 13 مئی اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے چار سیٹ داخل کرنے کی اجازت ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *