ایران کے لئے تہنیتی پیغام کے ساتھ فلسطینی مجاہدین کا اسرائیل پر حملہ، ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں صہیونی فورسز کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی کی ہے۔

صلاح الدین بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مجاہدین 107 یاسین میزائل صہیونی فوجی اڈے زیکیم پر فائر کررہے ہیں۔

ویڈیو میں مجاہدین کے سامنے کاغذ پر ایران کے لئے تہنیتی پیغام پر مبنی جملے لکھے ہوئے ہیں جس میں صہیونی حکومت کے خلاف فوجی کاروائی پر ایران کی تعریف کی گئی ہے۔

دراین اثناء حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے غزہ کے مشرقی علاقے میں صہیونی فوج پر یاسین میزائل اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

تحریک جہاد کی ذیلی تنطیم القدس بریگیڈ نے بھی کہا ہے کہ دیرالبلح میں صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *