[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کے النصیرات کیمپ کے شمال میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع ملی ہے۔
صیہونی رجیم کے طیاروں نے النصیرت میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی۔
جب کہ اس دوران فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے عمر القاسم کی بٹالین کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں صیہونی بستی سدیروت اور غزہ کے آس پاس کے قصبوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے غزہ کے التفاح محلے پر صیہونی رجیم کے حملوں کے دوران 8 فلسطینیوں کی شہادت سے آگاہ کیا ہے۔