[]
حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر و بی آر ایس قائد ایس وینوگوپال چاری اورسابق ایم ایل اے راجیشور راؤ نے آج اپنے حامیوں کے ہمراہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پہنچ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
چیف منسٹر نے ان قائدین کوکانگریس کاکھنڈواپہناکرکانگریس پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیااوران قائدین کو پارلیمانی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کرنے کامشورہ دیا۔ اس موقع پر حلقہ نظام آباد کے کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی اوردیگر قائدین موجودتھے۔