صدر پیوٹن نے اپنے ایرانی منصب سے کے ساتھ ایران- اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، کریملن

[]

مہر نیوز کے مطابق، روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران اور روس کے صدرو کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک گفتگو میں پوتن اور رئیسی نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے بعد تہران کے جوابی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق معقول تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم کے نئے خطرے کو روکیں گے۔

اس دوران صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی جوابی کاروائی محدود نوعیت کی تھی اور ہم مزید تصادم نہیں چاہتے، لیکن دشمن کی ہر جارحیت کا متناسب اور دندان شکن ضرور جواب دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *