[]
نئی دہلی: یو پی ایس سی سیول سرویسس کے نتائج 2023 میں جملہ 50 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح جملہ کامیاب امیدواروں میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 5 فیصد رہا ہے۔
https://urdu.munsifdaily.com/upsc-results-only-32-muslim-candidates-successful-waseem-ahmed-bhatt-7th-rank/گذشتہ سال 2022 کے مقابلہ اس مرتبہ مسلم امیدواروں کا مظاہرہ خاصہ بہتر رہا ہے جبکہ اُس سال صرف 33 مسلم امیدوار اس اعلیٰ امتحان میں کامیاب ہوسکے تھے۔
اس مرتبہ ایک مسلم لڑکی نوشین کو نواں رینک حاصل ہوا ہے، اس طرح ٹاپ 10 میں صرف ایک مسلم امیدوار شامل ہے۔
یو پی ایس سی سیول سرویسس کی میرٹ لسٹ 2023 جاری کردی گئی ہے۔ ان میں 5 مسلم امیدواروں نے ٹاپ 100 کی فہرست میں مختلف رینک اور پوزیشن حاصل کئے ہیں۔
آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر سیول سرویسس کے عہدوں کے لئے جملہ 1016 امیدواروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ان کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے۔
جملہ 1016 امیدواروں میں سے مجموعی طور پر 347 جنرل زمرہ سے، 115 معاشی کمزور طبقات سے، 303 او بی سی سے، 165 درج فہرست ذاتوں سے اور 86 درج فہرست قبائل کے زمرے سے منتخب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں 50 مسلمان ہیں۔ کامیاب مسلم امیدواروں میں 16 لڑکیاں شامل ہیں۔
مجموی نتائج میں آدتیہ سریواستو نے پہلا رینک حاصل کیا ہے، انیمیشن پردھان نے دوسرا رینک حاصل کیا ہے، ڈی اننیا ریڈی نے تیسرا، سدھارتھ رام کمار نے چوتھا جبکہ روحانی نامی لڑکی نے پانچواں رینک حاصل کیا ہے۔
سول سرویسس 2022 کی ٹاپ 100 فہرست میں 05 مسلمانوں نے جگہ بنائی ہے۔ نوشین نامی لڑکی ماپ 10 کی فہرست میں شامل ہے ۔ انہوں نے 9 واں رینک حاصل کیا۔
ان کے ساتھ جملہ 50 مسلمانوں کو 2023 کے یو پی ایس سی سیول سرویسس امتحانات میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
کامیاب مسلم امیدواروں کے ناموں کی فہرست حسب ذیل ہے۔ (قوسین میں ان کا رینک بھی دیا گیا ہے)
نوشین (9)
وردہ خان (18)
ذوفشان حق (34)
فابی رشید (71)
منان بھٹ (88)
ارفع عثمانی (111)
سید عدیل محسن (157)
خان صائمہ سراج احمد (165)
ثانیہ سیروی (171)
صائمہ رضا (188)
جمعدار فرحان عرفان (191)
فرحین زاہد (241)
اریبہ صغیر (253)
ای مفسر (278)
نازش عمر انصاری (311)
سید مصطفیٰ ہاشمی (312)
فاطمہ ایس پی (317)
شاہدہ بیگم (323)
حامد نوید (332)
اریبہ نعمان (339)
محمد حارث میر (345)
محمد فرحان ایس (369)
محمد تابش حسن (374)
غلام میاں دین (388)
علیفا خان (418)
دانش ربانی خان (447)
زہرہ بانو (469)
محمد عاصم مجتبیٰ (481)
عبدالفصل (507)
محمد آفتاب عالم (512)
سیرت باجی (516)
افضل علی (574)
محمد رضوین (659)
نازیہ پروین (670)
سید طالب احمد (677)
شعیب (730)
عبداللہ زاہد (744)
تسلیم ایم (745)
صوفیہ صدیقی (758)
محمد شہنشاہ صدیقی (762)
محمد اشفاق (770)
عاطف وقار اکرام انصاری (819)
محمد برہان زمان (822)
جی غزالہ محمد (825)
سید صادق (826)
نجمہ السلام (839)
راشد علی اے (840)
جے عاشق حسین (845)
محمد وارشد خان (1012)
اجمل حسین (1013)
واضح رہے کہ گذشتہ سال یو پی ایس سی امتحان میں 33 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ اس سے پہلے 2021 میں صرف 21 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2020 میں 31 مسلمان منتخب ہوئے تھے۔