طوفان الاقصی، القدس بریگیڈ کا صہیونی فوجی مرکز پر شدید حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں نے پیر کی رات عزہ میں اہم صہیونی فوجی مرکز کو میزائل اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے گذشتہ رات غزہ کے جنوب میں صہیونی فوجی مرکز کو 107 میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دراین اثناء گروہ شہید عمر القاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے دوسری مقاومتی تنظیموں کے شانہ بشانہ غزہ کے شمال میں صہیونی فورسز کی تنصیبات اور اہلکاروں پر مارٹر گولے برسائے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 68 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *