[]
نیلگری (ٹاملناڈو): الیکشن عہدیداروں نے پیر کے دن یہاں کانگریس قائد راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی۔
فلائنگ اسکواڈ عہدیداروں نے ہیلی کاپٹر کے نیلگری میں لینڈنگ کے بعد جانچ کی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
راہول گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ جارہے تھے جہاں انہیں انتخابی مہم چلانی ہے۔ وائناڈمیں پولنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ راہول گاندھی دوسری میعاد کے لئے اس حلقہ سے منتخب ہونا چاہتے ہیں۔