ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستانی شہر کراچی میں "جشن" اور اسرائیل مخالف مظاہرہ+ تصاویر

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر اہلیان کراچی کی بڑی تعداد شدید بارش کے باوجود کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوگئی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستانی شہر کراچی میں "جشن" اور اسرائیل مخالف مظاہرہ+ تصاویر

مظاہرین نے گذشتہ دنوں حماس رہنما اسماعیل ھانیہ کے شہید ہونے والے تینوں بیٹوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، جبکہ ہاتھوں میں غزہ میں جارحیت بند کرو اور فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار امریکہ ہے کے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستانی شہر کراچی میں "جشن" اور اسرائیل مخالف مظاہرہ+ تصاویر

مظاہرین نے گذشتہ رات ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائی سے متعلق مبارک باد کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستانی شہر کراچی میں "جشن" اور اسرائیل مخالف مظاہرہ+ تصاویر

فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شہر بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور اقلیتی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستانی شہر کراچی میں "جشن" اور اسرائیل مخالف مظاہرہ+ تصاویر

احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر صابر ابو مریم، محمد حسین محنتی، علامہ باقر زیدی، علامہ قاضی نورانی، علامہ عقیل انجم قادری، اسرار عباسی، قاضی زاہد حسین، بشیر سدوزئی، جمشید حسین، انیل سنگھ، ثاقب نوشاہی، علامہ مبشر حسن، قاری عبد الوحید یونس، خالدہ اقبال نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ثمرین زہرا، مہرین خان، ڈاکٹر فضلی حسین، ڈاکٹر مدد علی صابری، مولانا صلاح الدین مجاہد، عمران مدنی، قاضی حسنین احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستانی شہر کراچی میں "جشن" اور اسرائیل مخالف مظاہرہ+ تصاویر

اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکا، اسرائیل نامنطور، شکریہ ایران، حماس اور حزب اللہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *