تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں 1425 کلو سونا پکڑا گیا _ دو منی ٹرک ضبط

[]

حیدرآباد _ ،15 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) تامل ناڈو میں الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے سونے سے بھرے دو منی ٹرک کو پکڑ لیا۔ کانچی پورم ضلع کے سریپرمبدور اسمبلی  حلقہ کے الیکشن فلائنگ اسکواڈ کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز منجور ونڈالور آؤٹر رنگ روڈ (ORR) پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 1,425 کلو گرام سونے کی سلاخیں ضبط کیں جن کی مالیت  700 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ایک منی ٹرک میں بغیر مناسب دستاویزات کے سونے کو منتقل کیا جا رہا تھا

 

حکام نے انکم ٹیکس حکام کو بھاری ضبطی کی اطلاع دی ہے۔ یہ اس وقت ہوا جب پارلیمانی انتخابات سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق پورے ملک میں نافذ العمل ہے، اور الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں میں متعدد فلائنگ اسکواڈز تعینات کر دیے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر رقم اور اشیا کی منتقلی کو روکا جا سکے

 

کانچی پورم ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق سات فلائنگ اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔ یہ افسران چوبیس گھنٹے گشت کررہے  ہیں اور گاڑیوں کے معائنے سمیت مختلف چیکنگ کررہے  ہیں۔ کندرتھور علاقے میں ونڈالور-منجور آؤٹر رنگ روڈ فلائی اوور کے قریب ایسے ہی ایک تلاشی کے دوران، فلائنگ اسکواڈ کے افسران نے ایک کار اور دو  منی لاری کو روکا جو منجور سے سریپرمبدور کی طرف تیز رفتاری سے جا رہی تھی۔

 

سونے کی سلاخوں کی اصلیت اور مقصد کے بارے میں تفصیلات انکم ٹیکس حکام اور کانچی پورم ضلع کے انتخابی عہدیداروں کے سریپرمبدور ریونیو کمشنر کے دفتر میں اپنی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 400 کلو سونے کی سلاخوں کے  دستاویزات ہیں اور باقی سونے کی سلاخوں کی رسیدیں نہیں تھیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *