غزہ میں بچوں کی تشویش ناک صورتحال کے بارے میں یونیسیف کا انتباہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں سے متلعق ادارے یونیسیف نے غزہ جنگ کے نتیجے میں اس علاقے میں فلسطینی بچوں کی صحت اور ان کی ذہنی و نفسیاتی حالت پر پڑنے والے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

یونیسیف کے ترجمان ٹیس اینگرام نے کہا کہ غزہ کے بچے جنگ اور مسلسل حملوں کی لپیٹ میں ہیں اور ان کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ کے جنوبی شہر رفح میں مشکل حالات کے باوجود وہاں کے باشندوں کے حوصلے مضبوط ہونے سے امید کی کرنیں اب بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انسانی امداد غزہ کی پٹی تک پہنچ جاتی ہے تو اس علاقے میں بھوک پر قابو پانے کا موقع اب بھی موجود رہے گا، لیکن خاص طور پر پٹی کے شمالی علاقوں میں امداد کی ترسیل اب بھی بہت سی پابندیوں اور رکاوٹوں کی شکار ہے۔

اس بین الاقوامی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی صورت حال بہت تباہ کن ہے، خاص طور پر جب آپ غذائی قلت اور خوراک کی کمی کا مشاہدہ کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کی جانیں چلی جاتی ہیں، اور اب تک اس پٹی کے ہسپتالوں میں بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے 23 بچے شہید ہو چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *