[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے کہا ہے کہ مختلف اخبارات اورسوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جارہی ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ سرکاری ملازمین کے وظیفہ کی عمر کی حد عمر61 سال یا 33 سال سرویس کی جارہی ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پِھیلانا درست نہیں ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
حکومت ان لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پر غور کررہی ہے جو اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں۔