اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)

[]

حیدرآباد: صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی نے آج بعد نماز جمعہ پارلیمانی حلقہ حیدرآباد میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ قبل ازیں انہوں نے جامع مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں نماز جمعہ ادا کی۔

نماز کے بعد مسجد کمیٹی کی جانب سے انہیں شال اڑھاتے ہوئے گلپوشی کی گئی اور ان کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

بعدازاں صدر مجلس نے پالم روڈ، کاماٹی پورہ، عثمان باغ، بنڈلہ گوڑہ اور بہادر پورہ کالونی کے عقبی حصہ میں گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کی اور انہیں پارلیمانی انتخابات میں مجلسی امیدوار کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

اس دوران جگہ جگہ عوام نے ان کا استقبال کیااور ان کے حق میں نعرہ بلند کئے۔ ان کے ہمراہ رکن اسمبلی بہادر پورہ محمد مبین احمد، مجلسی قائدین اور کارپوریٹرس بھی موجود تھے۔

صدر مجلس نے جن کے ہاتھ میں مائیک تھا، عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔عوام نے اُن سے مصافحہ کرتے ہوئے تصویر کشی بھی کی۔

نوجوانوں میں زبردست جوش وخروش دیکھا گیا۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ حیدرآباد پارلیمانی حلقہ عوام کے اتحاد ویکجہتی کی علامت ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *