[]
حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت دھان کی خریداری کیلئے سلسلہ میں کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے ضلع ہیڈ کوارٹرس جنگاؤں کی ایک زرعی مارکٹ میں کم قیمت کی پیشکش پر دھان کے کسانوں کے احتجاج کے بارے میں میڈیا کی ایک رپورٹ کا ایکس پر جواب دیا۔
ریڈی نے کہا کہ حکومت، عہدیداروں اور تاجرین کے درمیان خفیہ مفاہمت کی اجازت نہیں دے گی تاکہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی جاسکے۔انہوں نے ضلع جنگاؤں کے ایک عہدیداروں کی ستائش کی جس میں نہ صرف کسانوں کو کم قیمت کی پیشکش کرنے والے تاجرین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔
بلکہ مارکٹ کے ایک عہدیدارکو معطل بھی کردیا جس نے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں غفلت کا مظاہرہ کیا تھا چیف منسٹر ریاست بھر کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ دھان کی خریدی کے سلسلہ میں چوکنا رہیں۔